شمالی وزیرستان میں پاکستانی فورسز کی فوج کشی دوران مسلح افراد اور فوج میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 اہلکار ھلاک جبکہ دوسری جانب 6 افراد ھلاک ہوگئے ۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فورسز اور مسلح کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 مسلح افراد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 اہلکار بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ میں فوج کشی کا آغاز 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب شروع کیاگیا تھا۔ اور لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت فوج کشی کی قیادت کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ھلاک ہونے والے دیگر 5 اہلکاروں میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل کا تعلق فیصل آباد جب کہ دیگر پانچ جوانوں کا تعلق خیبر، لکی مروت، ٹانک، اورکزئی اور سوات سے ہے۔
تاہم دیگر 6 ھلاک افراد کی تفصیلات نہیں آسکے ہیں کہ کیا وہ جبری لاپتہ یا پہلے سے زیر حراست افراد ہیں یا نہیں ۔