ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس تھانے پر حملہ، 10 اہلکار ھلاک کئی زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس تھانے پر حملہ، 10 اہلکار ھلاک کئی زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع ‏ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع چودہوان پولیس اسٹیشن پر رات 3 بجے مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے رات تقریبا 3 بجے کے قریب چاروں اطراف سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جبکہ تھانے کے اندر درجنوں دستی بم پھینکے ۔ 

ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں محمد اسلم، غلام فرید، محمد جاوید، محمد ادریس، محمد عمران، صفدر، اے ایس آئی کوثر، احترام سید، رفیع اللہ اور حمید الحق شامل ہیں ۔

ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں اور زخمیوں کو فوری طور پو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر  ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے ۔

ڈی آئی خان پولیس لائن سے تھانہ چودہوان کیلئے اضافی نفری بھیج دی گئی ہے جبکہ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں ۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں میں صوابی کے ایلیٹ پولیس یونٹ کے 6 اہلکار بھی شامل تھے جنہوں نے پچھلے سال طالبان کے خلاف متعدد آپریشنز میں حصہ لیا تھا، جبکہ اب ڈیرہ اسماعیل خان میں مقامی پولیس کی مدد کے لیے علاقے میں تعینات کیے گئے تھے۔

ابھی تک مذکورہ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خاران میں ریموٹ کنٹرول بم حملے سمیت انتخابی دفاتر کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

پیر فروری 5 , 2024
خاران میں ریموٹ کنٹرول بم حملے سمیت انتخابی دفاتر کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ