ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز پر حملے ، پاکستانی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپ ، وزیرستان میں فائرنگ سے 4 افراد ھلاک

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں بھی ایک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا ـ  جس میں تین ایف سی اہلکار ھلاک و زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں خیبر پختونخواہ کے علاقے باڑہ میں کوھی بازار میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا ـ حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں میں حولدار شیر زادہ خان اور کانسٹیبل نور ولی شامل ہے۔ حملہ آوروں نے پولیس چوکی انچارج عبدالسلام خان کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔

ادھر کنڑ باجوڑ سرحد پر افغان طالبان کے سرحدی محافظوں اور پاکستانی فورسز کے درمیان ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ تا حال جاری ہے۔
 دونوں ممالک کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب پاکستان کیجانب سے سرحد پر باڑ کی مرمت جاری تھی ۔

تاحال کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

دریں اثناء شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فائرنگ،4 افراد ھلاک ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ـ

پولیس حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد ھلاک ہوگئے ہیں ، جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرارہو گئے جن کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق ھلاک افراد کی نعشیں میر علی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گھوٹکی میں مسلح افراد کا گاﺅں پر حملہ، 6 افراد ھلاک، تین زخمی

ہفتہ جنوری 20 , 2024
سندھ کے شہر گھوٹکی میں سرحد تھانہ کی حدود گنگی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد ھلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے سرحد تھانے کی حدود کے گاوں مسکان ساوند میں مخالفین پرجدید اسلحے سے فائرنگ کی۔جس  میں امیر بخش، فیض محمد، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ