خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقے مزرینہ زنگی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے ۔

حکام کے مطابق سنٹرل کرم میں گاڑی کو پہلے بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا اور پھر اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی گئی ۔
اس حملے کی زمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرلی ہے ۔