شمالی وزیرستان میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ، 4 افراد ھلاک، پشاور  باپ  دو بیٹوں سمیت قتل

پشاور :  شمالی وزیرستان میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ، 4 افراد ھلاک 2 زخمی۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دو فریقوں کے درمیان جھگڑے کے باعث فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد  ھلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ  موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو ہسپتال  منتقل کردیا ۔


پشاور میں جائیداد کے تنازعہ پر باپ اور دو بیٹوں کو قتل کردیا گیا ، ملزم شمشاد خان نے عین افطاری کے وقت ہمسائے کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

ملزموں کی فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے ھلاک  اور والدہ زخمی ہوگئیں، پولیس کے مطابق فریقین میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

سندھ: میر پور خاص میں 18 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

جمعرات مارچ 14 , 2024
سندھ کے علاقے میر پور خاص شاہی روڈ کے مقام پر 18 انچ کے قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ 14 مارچ کے رات ڈھائی بجے کے قریب سندھ کے علاقے میرپور خاص میں ہوا ہے۔ دھماکے کی آواز سے پورا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ