قلات فائرنگ ایک شخص قتل ،سوراب واشک روڈ حادثات 11 افراد زخمی

قلات نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع قلات کے سب تحصیل نرمک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خیرجان لہڑی نامی شخص کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے ۔

علاوہ ازیں سوراب میں مسافر کوچ اور کینٹینر میں تصادم، 10 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سوراب میں مسافرکوچ اور کینٹینر کے تصادم سے 10افراد زخمی ہوگئے ،جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ سوراب میں شال کراچی شاہراہ پر تارکی کے قریب پیش آیا۔

حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء ضلع واشک بسیمہ زیک کے مقام پر تیل بردار زمیاد تیز رفتاری کے باعث حادثہ کا شکار ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

مرک 1122 کو لیویز فورس کی کال موصول ہونے کے بعد میڈیکل ایمرجنسی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔

میڈیکل ٹیم نے ریسکیو کرکے بسیمہ سینٹر منتقل کرکے بنیادی طبی امداد فراہم کردیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بیروت میں سینیئر حزب اللہ رہنما ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا ہے ،اسرائیل

جمعہ اکتوبر 4 , 2024
اسرائیلی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی حصے میں تازہ بمباری میں حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے جانشین ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم حزب اللہ کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ