دکی : سلیزئی ٹاپ معراج ایریے کے مقام پر مسلح موٹر سائیکل سوار دو ڈاکووں نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی فائرنگ سے ایک مزدور موقع پر جانبحق ایک زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق مزاحمت کے دوران مزدروں کی بیلچے کی وار سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔زخمی ڈاکو کو دیگر ساتھی ڈاکو اٹھا کر فرار ہوگئے۔
ھلاک ہونے مزدور کی شناخت غلام شاہ ولد محمد شاہ قوم قلندرانی ساکن رباط جبکہ زخمی مزدور کی شناخت ملا طاہر ولد حاجی غلام علی قوم قلندرانی کے نام سے ہوا ہے۔
مسلح ڈاکو موٹر سائیکل چھیننے میں مزاحمت کی وجہ سے ناکام رہے۔
علاوہ ازیں پنجگور چتکان نیو بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پیرجان ولد صوفی اسلم ساکن پروم حال چتکان ھلاک ہوگیا ۔
تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
ادھر قلات کے رہائشی کچے کے ڈاکووں سے بازیاب ہو کے گھر پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قلات کے رہائشی ماسٹر غلام مصطفی دھوار اور عبدالقادر رند جوکچھ دن قبل کچے کے ڈاکوں کے ہاتھوں اغوا ہوئے تھے گزشتہ دن بازیاب ہوگئے ہیں ۔
دریں اثناء نوشکی تفتان مرکزی شاہراہ این 40 پر حادثہ ایک شخص ھلاک ۔ لیویز کے مطابق نوشکی کوچکی کے قریب ویگن اور موٹر سائیکل کے حادثے میں علی اکبر سکنہ کردگاپ مستونگ نامی شخص ھلاک ہوگیا ۔
نعش میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔