بلوچستان کے علاقے کوہلو سب تحصیل سفید کے علاقے مخماڑ میں شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی اہلیہ اور 2 ماہ کے بچے کی ماں کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
بتایا جارہاہے کہ مقتولہ کو گردن سر اور جسم کے مختلف مقامات پر کلہاڑی کے وار کیے گئے تھے جس کی وجہ سے جان کی بازی ہارگئی ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی بااثر ہونے کی وجہ سے واقعہ میں قتل ہونے والے خاتون کے ورثاء مقدمہ درج کرنے سے خوفزدہ ہیں۔
انسانی حقوق کے کارکنوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قاتل کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انھیں فوری طور پر گرفتار کریں۔