بلوچستان ضلع پنجگور میں رات گئے مسلح افراد کے ہاتھوں مارے جانے ولاے پاکستانی خفیہ اداروں کے کارندوں عرف مزدوروں کی نعشیں کھٹ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈیتھ اسکوائڈ سرغنہ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر نعشیں ملتان منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر پنجگور پہنچ گیا ، قتل ہونے والے خفیہ اداروں کے ساتوں کارندوں کی نعشیں مقامی انتظامیہ کی نگرانی میں سرکاری فوجی اعزاز کے ساتھ پنجاب روانہ کردیا گیا ۔
بتایا جارہاہے کہ پنجاب میں نعشوں کی وصولی کے لئے انتظامات مکمل کردیئے گئے تھے ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان ہیلی پیڈ پر موجود تھے ۔
پنجگور میں خفیہ اداروں کے کارندوں کی نعشیں سرکاری فوجی اعزاز کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں پنجاب لے جانے بارے سیاسی سماجی کارکنوں ،سوشل میڈ یا صارفین کا کہنا ہے کہ نعشیں فوجی اعزاز کے ساتھ لے جانے پر شک یقین میں بدل جاتا ہے کہ یہ سادہ مزدور نہیں جتنا سرکاری پروپیگنڈہ اور پاکستانی میڈیا بیان جاری کر رہے ہیں ۔