خاران ایک افغان مزدور اغوا ،دیگر حادثات میں 3 افراد ھلاک متعدد زخمی

ضلع خاران آج عصر کے وقت مسلح با اثر گاڑی سوار افراد نے چیف چوک سے کاروبار کے غرض سے افغانستان سے آنے والے پشتون ریڑی بان نوجوان روف ولد عبدالغفور کو اغواء کرکے لےگئے۔

علاوہ ازیں حب ریورروڈ مشرف موڑ اور گڈانی موڑ کے قریب دو ٹریفک حادثات ایک شخص ھلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ،گڈانی موڑ حادثے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب ریورروڈ بلدیہ مشرف موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں 50سالہ محمد علی ولد صابر علی نامی شخص ھلاک ہو گیا ،جبکہ 17سالہ علی نور ولد نور محمد شدید زخمی ہو ئے، نعش اور زخمی شخص کو سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ۔

مزید برآں ہفتہ کی اعلیٰ صبح گڈانی موڑ کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار مزدا ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد معمولی زخمی ہو ئے اور کار گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوا ہے۔

اس طرح اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور ڈمپر میں تصادم حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ھلاک دو افرار زخمی ہو گئے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن ھلاک ۔حادثہ کان میں کانکنی کے دوران پیش آیا کان کن کی شناخت محمد سدیس ولد محمد ابراہیم کے نام سے ہوا ہے ،کان کن کی نعش مچھ ہسپتال میں ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران: لاپتہ افراد کے لواحقین ریڈ زون میں دھرنا جاری، اتوار کو دکان بند ہونگے اعلان

اتوار ستمبر 29 , 2024
خاران شہر سے گزشتہ دنوں فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے امان اللہ بلوچ, امین اللہ بلوچ, ارشاد بلوچ اور داؤد بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کا سیکریٹریٹ روڈ پر آئی ایس آئی کے دفتر کے سامنے دھرنا جاری ہے۔ لواحقین کی جانب سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ