بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر سے دو لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق گوادر نیو ٹاؤن کے مقام سے 27 ستمبر کی رات پاکستانی فورسز نے پانچ افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جن میں دو نوجوانوں کی شناخت لیویز کے اہلکار دودا خالد اور زاکر ولد یقعوب کے ناموں سے ہوا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوانوں کے ساتھ دیگر تین افراد بھی گمشدگی کا شکار ہوئے ہیں تاہم انکے نام معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔