بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں بڑی فوج کشی کیلے پاکستان فوجی قافلے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ جنگی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی علاقے میں جاری ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دشت و گردنواح میں پاکستان فوج کی بڑی تعداد نقل و حرکت جاری ہے ، کم از کم بیس فوجی ٹرکوں و دیگر گاڑیوں کو پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔جبکہ سائیجی کے پہاڑی سلسلے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری رہیں۔
ادھر نوشکی شہر سے متصل پہاڑی سلسلے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری رہیں،
گذشتہ روز بولان کے علاقے مچھ و گردنواح میں فوجی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہی تھیں۔