خاران میں ایف سی کی گاڑی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر میں ایف سی کی گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس سے دو ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہاہےکہ بائیس ستمبر بروز اتوار بوقت بارہ بجے یہ کامیاب کاروائی سر انجام دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہاہےکہ دشمن کی جدید ٹیکنالوجی، جدید کیمروں اور جدید مشینری کی موجودگی کے باوجود حساس علاقوں میں سرمچاروں کی کامیاب کارروائیاں ان کی مؤثر جنگی حکمت عملی کا واضح ثبوت ہیں، جس نے نہ صرف دشمن کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے بلکہ شدید ذہنی دباؤ کے باعث وہ عام عوام کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاہےکہ بی ایل ایف کی کامیاب حکمت عملیوں نے دشمن کو اس حد تک حواس باختہ کر دیا ہے کہ اپنی شکست اور شرمندگی (انفعال) کو چھپانے کے لیے وہ سوشل میڈیا پر چند کرائے کے افراد کے ذریعے بلوچ قومی تحریک کے خلاف سفسطہ پھیلا کر حقیقت مسخ کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے۔

مزید کہایےکہ ہم اس حملے میں عوامی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ دشمن فورسز اور ان کے تنصیبات سے دور رہیں ہمارے سرمچار کسی بھی وقت انہیں نشانہ بناسکتے ہیں۔

آخر میں کہاہےکہ بی ایل ایف خاران حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہماری جدوجہد قومی آزادی کے لیے ہے صرف انسانی حقوق کے لیے نہیں – ڈاکٹر نسیم بلوچ کا پانچویں بلوچستان بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

پیر ستمبر 23 , 2024
پاکستان کے ساتھ چین کا تعاون صرف ایک اندرونی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس کے عالمی اثرات ہوں۔ جنیوا، سوئٹزرلینڈ – بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے بی این ایم کی پانچویں بلوچستان بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ