بارکھان ،کیچ ،قابض فوج پر حملوں اور یوفون موبائل ٹاور کو نذر آتش کرنے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 21 ستمبر کی رات نو بجے سرمچاروں نے بارکھان میں اوچھڑی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں سرمچاروں متعدد راکٹ گولے فائر کئے، راکٹ کے گولے چوکی کے اندر گرے جس سے قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

جبکہ ایک اور کاروائی میں سرمچاروں نے چوکی سے پانچ سو میٹر کے فاصلے پر نصب یوفون موبائل ٹاور کو مکمل ناکارہ بنا کردیا اور سولر سسٹم سیمت مشینری کو نذر آتش کردیا۔

انھوں نے کہاہے کہ حملے کے بعد کٹھ پتلی وزیر اعلی سرفراز بگٹی کی سربراہی میں قائم ڈیتھ اسکواڈ، امن فورس کے کارندے جائے وقوعہ پر پہنچے اور اندھا دھند فائرنگ کی لیکن سرمچار جنگی حکمت عملی کے مطابق کامیاب دونوں کاروائی سر انجام دینے کے بعد بحفاظت اپنے محفوظ ٹھکانو پر پہنچ گئے۔

ریاستی فورسز اور امن فورس کے کارندوں عام آبادیوں پر فائرنگ اور مارٹر فائر کیے۔

ترجمان نے کہاہے کہ ریاست پاکستان اپنی جدید مشینری اور لاکھوں افواج کے استکبار کے زعم میں مبتلا ہو کر عام آبادیوں کو نشانہ بنا کر طاقت و تشدد کے ذریعے بلوچ عوام کو دبانا چاہتی ہے، لیکن بلوچ سرمچاروں کی کامیاب جنگی حکمت عملی نے ریاستی فورسز کو بلوچستان میں عملی کارکردگی اور اخلاقی وقار کے ابتذال کا شکار بنا دیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بلوچ سرمچار بلوچ سماج اور بلوچ عوام کے دلوں میں سرایت کرچکے ہیں، جو بی ایل ایف کی کامیابی کا ایک اہم ثبوت ہے۔

انھوں نے دوسرے بیان میں کہاہے کہ کیچ کے علاقے زامران میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو جدید اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

سرمچاروں نے اکیس ستمبر بروز ہفتہ صبح دس بجے زامران کوتان میں کامیاب کاروائی سر انجام دی ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ قابض فورسز جدید مشینری سے لیس ہونے کے باوجود بلوچ سرمچاروں کی کامیاب جنگی حکمت عملیوں سے شدید خوف کا شکار ہے۔ خوف کے عالم میں بدحواس دشمن عام آبادیوں پر گولہ باری کرتی ہے اور عام عوام پر تشدد کرتی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان سے مکمل پاکستانی فورسز کے انخلاء تک حملے کرنے کا عزم کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ژوب: اے ٹی ایف کی گاڑی پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، تین زخمی ، بارکھان موبائل ٹاور تباہ

اتوار ستمبر 22 , 2024
بلوچستان ژوب ڈی آئی خان شاہراہِ سلیازہ کے قریب ژوب سے مانی خواہ جانے والی اے ٹی ایف فورس کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر گوہر ہلاک جبکہ 3 اہلکار امیر محمد ، محمد شفیق اور نور الدین زخمی ہوگئے- اطلاع ملتے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ