بلوچستان ضلع کیچ اور ضلع آواران کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقہ کلبر زامران کے پہاڑوں میں فوج کشی جاری ہے ۔
دوسری جانب ضلع آواران کے پیراندر کچ اور پنیامو کے پہاڑوں میں بھی فوج کشی جاری ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے آواران کے بعض دیہات ،گاوں اور محلہ داروں کو فوج کی مرکزی کیمپ بلاکر ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔
آخری اطلاع تک دونوں اضلاع سے تاحال کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات نہیں ملی ہیں ۔