میرا ووٹر میرے استعفیٰ پر خوشیاں منا رہا ہے کہ میں نے بلوچ نسل کشی روکنے کیلے استعفے دے دیا ۔ اختر جان مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ‏نہایت ہی احترام کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ بلوچستان اور سندھ دونوں صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، جہاں پرامن مظاہروں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے کہاکہ لیاری اور ملیر کے بلوچ مرد، خواتین اور بچے، جو ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے آئے ہیں، انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ میرے استعفے پر افسوس کرنے کے بجائے، اگر بلوچستان میں ہونے والی زیادتیوں ، بلوچ نسل کشی اور ناانصافیوں پر توجہ دی جاتی اور ان کا ازالہ کیا جاتا، تو آج افسوس کی ضرورت پیش نہ آتی۔

سردار مینگل نے کہا ہے کہ ‏لیکن افسوس کے اظہار سے کچھ نہیں ہوگا۔ ہمیں تسلیم کرنا چاہیے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی جیسی جماعتوں نے بھی اس ملک کو اس مقام تک پہنچانے میں برابر کا کردار ادا کیا ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ جماعتیں تبدیلی لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں اور مظلوم عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔ آپ سب نے ہمیں اس دن تک پہنچا دیا ہے کہ میرا ووٹر میرے استعفیٰ پر خوشیاں منا رہا ہے۔ یہ میرا ووٹر اور بلوچستان کا فیصلہ ہے، اور یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ انہیں اس مقام پر پہنچنے اور یہ مطالبہ کرنے پر کس چیز نے مجبور کیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آواران سے جبری لاپتہ دل جان بلوچ کی بازیابی کے لیے ایکس پر مہم چلانے کا اعلان

بدھ ستمبر 11 , 2024
آواران بلوچ وائس فار جسٹس کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آواران سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے دلجان بلوچ کی بازیابی کے لیے 13 ستمبر کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک سوشل میڈیا ایکس پر مہم چلائی جائے گی۔ انھوں نے کہاہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ