آواران سے جبری لاپتہ دل جان بلوچ کی بازیابی کے لیے ایکس پر مہم چلانے کا اعلان

آواران بلوچ وائس فار جسٹس کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آواران سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے دلجان بلوچ کی بازیابی کے لیے 13 ستمبر کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک سوشل میڈیا ایکس پر مہم چلائی جائے گی۔

انھوں نے کہاہے کہ دلجان بلوچ والد اللہ بخش کو 12 جون 2024 کو آواران کے علاقے تیرتج سے پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کیا تھا، اور تب سے ان کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ اس پریشان کن صورتحال کے پیش نظر، بلوچ وائس فار جسٹس نے تمام انسان دوست افراد، سیاسی کارکنوں، صحافیوں، طلباء، وکلاء اور زندگی کے دیگر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ لے کر دلجان بلوچ کے خاندان کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مہم کا مقصد دلجان بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف آواز اٹھانا اور ان کی بازیابی کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

دوسری طرف جبری لاپتہ دلجان کے اہلخانہ نے بھی سیاسی سماجی ،انسانی حقوق کے ادارو کارکنوں اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کا حصہ بن کر دردمند خاندان کے ساتھ دیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5573 دن ہوگئے

بدھ ستمبر 11 , 2024
جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5573 دن ہوگئے ہیں ۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں گوادر سے سیاسی اور سماجی کارکنان نے کیمپ میں شرکت کی ۔ وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ سامراجوں کو سامراج کی اصلیت کو جاننے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ