خاران: خفیہ اداروں کے دفاتر پر یکے بعد دیگرے 5 بم دھماکے

خاران شہر میں یکے بعد دیگرے پانچ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس سے پورا شہر دھماکوں سے گونج اٹھا۔

ذرائع کے مطابق دھماکوں کا ہدف خاران شہر کے وسط میں ریڈ زون سیکرٹریٹ روڈ پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور ایم آئی کے دفاتر تھے۔

واضح رہے کہ خاران کے حساس ترین مقام پر آئی ایس آئی اور ایم آئی کے دفاتر واقع ہیں۔ دونوں دفاتر کا ایک حصہ ایف سی کیمپ کے احاطے میں واقع ہے۔

ریڈ زون میں واقعہ مذکورہ بالا دفاتر کو پہلے بھی ایسے ہی حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے، جن کی ذمہ داری آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیموں نے قبول کی ہے۔

تاہم آج ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لورالائی، نوشکی ،دالبندین حب ،فائرنگ کے واقعات میں ڈیتھ اسکوائڈ سرغنہ سمیت 5 افراد ھلاک بچے سمیت 3 زخمی

بدھ ستمبر 11 , 2024
بلوچستان کے علاقے لورالائی میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، ایک شخص ھلاک جبکہ باپ بیٹا زخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی میں بائی پاس کے مقام پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ