مغربی بلوچستان کے شھر دُزاپ (زاھدان) میں بلوچ نوجوانوں نے جمعے کہ نماز کے بعد قابض پاکستانی ریاست کی بلوچ نسل کشی خلاف اور بلوچ سرمچاروں کے حق میں ریلی نکالی ۔
ذرائع کے مطابق دزاپ میں بلوچ نوجوانوں نے جمعے کے نماز کے بعدقابض پاکستانی ریاست کے خلاف ریلی نکالی اور مرگ بر پاکستان اور بلوچ سرمچاروں کے حق میں نعرہ بازی کی۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے ،کیوں کی پاکستانی کی بربریت حد سے تجاوز کر گئی ہیں۔ بلوچ نہتے عوام مشرقی اور مغربی بلوچستان میں بھی پاکستانی ظلم کا شکار ہیں ۔
بلوچوں کو جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل کیا جاتاہے تو دوسری جانب دیگر ممالک میں انھیں ٹارگٹ کرکے قتل کرنے علاوہ گائیڈڈ میزائل اور ڈرون ذریعے ھلاک کیاجاتاہے ۔