مستونگ : بی این پی کے سابقہ لبر سیکرٹری اور بی ایس او کے سابقہ چیئرمین منظور بلوچ کی بیٹی ڈاکٹر آسمہ منظور نے کہا ہماری جہدوجہد بلوچ قوم کے لئے تھی اور رہیگی ، میں بذات خود ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی دل سے عزت کرتی ہوں اور انکی کاوشوں کو سراہتی ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کو تقسیم کرنے کے لیے ریاستی بدنما ادارے پروپیگنڈے کررہے اور مجھے امید ہے کہ بلوچ قوم انہیں اچھی طرح جانتی ہیں، ریاستی اداروں کے ایسے حرکتوں سے ہم اپنے مشترکہ جہدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹینگے اور ہماری جہدوجہد بلوچ قوم یکجا کرنا اور مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔
