میرے بھائی کے واقعے کو لیکر میرے خلاف غلط پروپیگنڈہ کی مذمت کرتی ہوں ۔ گُل زادی بلوچ

میرے بھائی کے واقعے کو لیکر میرے خلاف غلط پروپیگنڈہ کی مذمت کرتی ہوں ۔ گُل زادی بلوچ

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سرگرم خاتون رکن گل زادی بلوچ نے جاری بیان میں سوشل میڈیا پر اپنے خلاف پروپیگنڈہ مہم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ بات پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے، کہ میرے بھائی کو12/8/2021کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا تھا ۔

میں نے اپنے بھائی کی جبری گمشدگی کے خلاف جدوجہد کی تھی، میرا بھائی 8/2/2022کو ریاستی زندان سے بازیاب ہوگیا۔ اس کے بعد میرے بھائی نےکب،کیوں اور کیسےمسلح جدوجہد کا انتخاب کیا اس کا مجھےکوئی بھی علم نہیں ہے اور وہ اس کا ذاتی فیصلہ تھا ۔

انھوں کہاہے کہ میں پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہوں اور میں سمجتھی ہوں ریاست نے بلوچ نوجوانوں کے لیے بلوچستان میں پر امن سیاسی جدوجہد کے تمام راستےبند کیے ہیں جس کے سبب نوجوان مسلح جدوجہد کے راستہ اپنا رہے ہیں۔ شائد ریاست کے پاس اب بھی وقت ہے وہ ہوش کے ناخن لے اور اپنے غلط پالیسوں پر نظر ثانی کریں۔

گل زادی بلوچ نے کہاہےکہ میں ان تمام لوگوں پر واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میرے خلاف منفی پروپیگنڈوں سے میں اپنے سیاسی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگی اور نہ ہی میں بلوچ نسل کشی کے خلاف خاموش رہوں گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس تھانے پر حملہ، 10 اہلکار ھلاک کئی زخمی

پیر فروری 5 , 2024
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس تھانے پر حملہ، 10 اہلکار ھلاک کئی زخمی

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ