زامران پاکستانی میجرنے علاقہ مکینوں کو بلاکر علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا،علاقہ مکینوں کا انکار

کیچ کے علاقہ زامران میں کٹگان زامران فوجی کیمپ کی پاکستانی حواس باختہ میجرنے اھلیان زامران کو اپنے ہاں بلاکر دھمکی دی ہےکہ علاقہ مکین یہاں سے فورا ہجرت کرکے یہ علاقہ خالی کریں کیوں کہ فورسز کو علاقہ مکینوں پر یقین نہیں ہے کیوں کہ وہ بلوچ ہیں ،کہیں سرمچاروں کی فورسز پر حملے کروانے میں مدد نہ کریں ۔

ذرائع کے مطابق مزکورہ حواس باختہ میجر نے معززین کو بات کرنے کی موقع تک نہیں دیئے اور خود مٹھو کی طرح جو اوپر سے اس کے کھوپڑی میں ڈالاگیا تھا وہ دھمکی آمیز لہجے میں باہر نکال دیئے ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ میجر نے اھلیان وطن زامران کو ترک وطن کرنے پرمجبورکرنے کی کوشش کرتے ہوئے مزید یہ بھی کہا کہ اگر زامران خالی نہیں کریں گے تو میں سختی کرنے پر مجبور ھوجاؤں گا.

علاقہ مکینوں نے کہاہے کہ میجر کی جگہ آرمی چیف وزیر اعلی یا کوئی وزیر اعظم بھی آکر دھمکی دے کہ وہ اپنا علاقہ خالی کرکے چلے جائیں تو وہ آخری دم تک اپنا علاقہ نہیں چھوڑیں گے۔ چاہئےانھیں جبری لاپتہ یا جعلی مقابلوں میں مارا جائے جیسے میجر موصوف ببانگ دھل کہہ رہے ہیں ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز بمدوق کے زور پر غیر قانونی جس طرح اور لوگوں کو اغوا کرتےاور مارتے ہیں ،انھیں قبول ہے مگر ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے ۔

انھوں نے انسان دوست پارٹی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ نہتے معصوم شہریوں کو بے گھر ہونے سے بچانے کیلے آواز اٹھاکر مذکورہ بے لگام میجر کو روکیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی خفیہ اداروں اور پولیس کے ہاتھوں 2 بلوچ طالب علم جبری لاپتہ

بدھ اگست 28 , 2024
کراچی لی مارکیٹ سے پاکستانی پولیس خفیہ اداروں نے 2 نوجوانوں کو جبری لاپتہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی آٹھ چوک سے گزشتہ رات 9 ساڑھے نوبجے کے قریب کراچی پولیس اور پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حسنین ولد خالد سکنہ بلوچ آباد کیچ مند اور رحمان ولد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ