مستونگ لیویز اہلکار اغوا اسلح لوٹ لیا گیا ، بلوچستان کے بیشتر شاہراوں پر مسلح افراد کی ناکہ بندی جاری ، بم دھماکے رپورٹ

مستونگ: لیویز کڈکوچہ تھانہ پر حملہ، اسلحہ ضبط ، مسلح افراد لیویز اہلکاروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

مستونگ کڈکوچہ مسجدوں میں اعلان، کوئی شخص شال کراچی شاہراہِ پر سفر نہ کریں ۔

دوسری جانب مستونگ ولی خان بائی پاس پر دھماکہ ہوا ہے تاہم دھماکے کی نوعیت بارےمعلومات نہیں مل سکےہیں۔

ادھر ضلع کیچ کے علاقے مند تا تربت مرکزی شاہراہ کو ہوت آباد کے مقام پر بڑی تعداد میں مسلح افراد نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ آنے جانے والے گاڑیوں کی چیکنگ کررہے ہیں۔

اس طرح بلوچستان‬⁩ کے مختلف مزید علاقوں میں مسلح افراد نے بیشتر مرکزی شاہراہوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے ۔ جن میں ، گوادر، جیونی کوسٹل ہائی وے ،
کیچ ،تگران میں عبدوئی شاہراہ ،
‏تربت ہیرونک سی پیک شاہراہ ،
شال تفتان شاہراہ ، نوشکی خاران شاہراہ ، بولان کے مقام پر مرکزی شاہراہ
اور ‏کوہ سلیمان میں مرکزی شاہراہ پر بھی ناکہ بندی جاری ہے۔

علاوہ ازیں کیچ تحصیل بلیدہ سے اطلاعات ہیں کہ بم دھماکہ ہواہے ۔

اس طرح گوادر سی پیک روڈ پر کوسٹ گارڈ اہلکاروں بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔

دوسری جانب سبی میں دستی بم دھماکا۔ شہر کی معروف شاہراہ نشتر روڈ ترین چوک پر دستی بم کا دھماکا ہوا ہے ۔ بتایا جارہاہے کہ نامعلوم شخص نے ترین چوک پر چیکنک کرنے والے اہلکاروں پر دستی بم پھینکا جو پولیس اہلکاروں کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سبی مسلح افراد نے بائی پاس پر ناکہ بندی کردی۔ روجھان میں گیس پائپ لائن دھماکہ سے تباہ

اتوار اگست 25 , 2024
بلوچستان سبی کے علاقے مٹھڑی کے قریب دوسا کے مقام پر بائی پاس پر مسلح افراد کی ناکہ بندی جاری ہے ،آپ جانتے ہیں ،بلوچستان کے بیشتر شاہرائیں ،شال ،گوادر ، جیونی ،تفتان،کوہ سلیمان ،بولان کراچی ،کیچ ،گوادر کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی بھی کی گئی تھی۔ دریں اثناء […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ