کولواہ حملے میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک تین  زخمی ہوئے۔بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ کنیچی میں قائم قابض پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

تین اگست کی شام چھ بجے سرمچاروں نے کنیچی میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیاہے، حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

بی ایل ایف جدید جنگی حکمت عملیوں پر کار بند رہ کر دشمن کو ہر محاذ پر شکست سے دو چار کررہی ہے، اپنے شکست کو چھپانے کے لئے دشمن عام آبادیوں پر یلغار کرتی ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ دشمن جدید ہتھیاروں سے لیس ہونے کے باوجود بلوچ سرمچاروں کے قومی جذبے کے سامنے شکست سے دوچار ہو کر بھاگنے کا راستہ ڈھونڈتی ہے لیکن بلوچستان کی سر زمین سے واقف ساتھی ہر مقام پر دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھ کر ان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پاکستانی فورسز کی انخلاء تک دشمن پر حملے جاری رکھیں گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مشکے اور زامران میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

اتوار اگست 4 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے مشکے اور زامران میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور استحصالی کمپنی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا ہےکہ سرمچاروں نے 27 جولائی کی شب نو بجے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ