شال : ظہیر بلوچ کی بازیابی اور گرفتار مظاہرین کے رہائی تک احتجاج جاری رہے گا ۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ظہیر بلوچ کی بازیابی کے لئے شال میں احتجاج جاری ۔

آج ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے احتجاجی ریلی میں شرکت کی اور دھرنا دے دیا۔

اس موقع پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ریڈ زون کے احاطے ہاکی چوک میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 40 مظاہرین تا حال گرفتار ہیں ، شال کی پولیس نے اسلام آباد پولیس جیسا رویہ رکھا ہوا ہے, مطالبات کے حصول تک دھرنا جاری رہے گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسی طرح منظم ہوکر ایک ساتھ رہیں حکومت موبائل نیٹ ورک بند کرنے جارہی ہے ۔

ماہ رنگ بلوچ نے کہاکہ حکومت سنجیدہ ہوجائے وگرنہ یہ عوامی سیلاب آگے جاکر اپنا راستہ خود بنائے گی ، ہم پرامن لوگ ہیں جن فوجیوں نے خواتین کی شلواریں کھنچی ہیں یہ وہاں بھی جاسکتی ہیں ۔

انہوں کہاکہ ہمارا احتجاج ظہیر بلوچ کی بازیابی کے لئے ہے، ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

آپ کو علم ہے گذشتہ روز لاپتہ ظہیر احمد کے بازیابی کیلئے نکالی گئی ریلی کو دو مقامات پر پولیس کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران مظاہرین پر فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست تشدد سے زخمی

پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج سمیت آنسو گیس شیلنگ کی جس کے بعض کئی مظاہرین زخمی ہوگئے جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں جبکہ دوران تشدد خواتین کی چادریں کھینچی گئیں ، جبکہ سول سوسائٹی کیچ کے کنوینئر گلزار بلوچ کو پولیس نے بیہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر لہولہان کردیا تھا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خواتین پر بہیمانہ تشدد بلوچ قومی حافظے کاحصہ بن چکا ہے جس کاانتقام آزادی ہے۔ چیئرمین ڈاکٹرنسیم بلوچ

ہفتہ جولائی 13 , 2024
دوقومی نظریہ وہیں دفن ہوگیا لیکن اس ریاست نے اس تاریخی انجام سے بھی کوئی سبق حاصل نہیں کی ۔ان خیالات کا اظہار بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹرنسیم بلوچ نے اپنے بیان میں کیاہے۔ انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان کے طول وعرض میں پاکستانی ریاست اور ریاستی افواج سفاکیت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ