شیر جان دشتی پر قاتلانہ حملہ افسوس ناک عمل ہے ۔ ادیب محقق جان محمد دشتی

بلوچی زبان کے نامور ادیب ،محقق دانشور اور قوم پرست سیاست دان جان محمد دشتی نے تحصیلدار شیرجان دشتی پر قاتلانہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے جاری بیان میں کہاہے کہ شیرجان دشتی پر قاتلانہ حملہ ہمارے لیے انتہائی کوفت ،صدمہ اور اچھمبے کی بات ہے. کیونکہ ہمارے کسی بھی فرد کا کسی دوسرے فرد،افراد ،خاندان ،گرو یا گروپ سے کسی بھی قسم کا عناد یا دشمنی نہیں ہے ، اس لیے ہم اس طرح کے اقدام کو کسی ایک فرد کی زاتی فعل تصور نہیں کرتے ۔

انھوں نے کہاہے کہ شیر جان پر حملہ ہمارے خاندان پر حملہ ہے ، اس حملے کے تمام محرکات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے ، تاکہ نہ صرف حملہ آور کی شناخت میں آسانی ہو بلکہ ان تمام ممکنہ پوشیدہ مقاصد کی بھی نشاندہی ہو جو اس اقدام قتل کے پیچھے چھپے ہوسکتے ہیں.

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال میں نہتے بلوچ مظاہرین پر تشدد بلوچستان میں جاری ریاستی پالیسیوں کا تسلسل ہے، چئیرمین بی ایس او

جمعہ جولائی 12 , 2024
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چئیرمین بالاچ قادر نے شال میں نہتے بلوچ مظاہرین پر تشدد کو ریاستی بربریت قرار دیتے ہوئے اسے بلوچ کش پالیسیوں کا تسلسل قرار دے دیا ہے۔ چئیرمین بی ایس او نے کہا ہے کہ ایک جانب ریاست ناراض بلوچوں سے مزاکرات کی جعلی دکانداری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ