آزادی پسند بلوچ رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تین سلسلہ وار پوسٹ میں کہا ہے کہ باشعور بلوچ قوم تاریخ کو اپنے لہو اور تعلیمات سے دوبارہ لکھ رہی ہے۔ آج ایک مضبوط قوم پرست نظریہ کی بنیاد پر آزادی بلوچستان کا حتمی مقصد ہے۔
بلوچ رہنما کا کہنا تھا کہ پچھلی دو دہائیوں سے پاکستان کی فوجی کارروائیاں جیسے “عزمِ استحکام” جاری ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستانی فوج بلوچستان میں اپنی اخلاقی اختیار کھو بیٹھاہے۔ نتیجتاً بلوچستان ایک بڑی جیل اور مقتل گاہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ مغرب اور امریکہ پاکستانی فوج جیسی کرائے کی طاقت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیںاور وہ بلوچ عوام کی نسل کشی سے آنکھیں چرا رہے ہیں۔
ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے آخر میں کہا کہ ہم دنیا کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ یا سرمایہ کاری بلوچ عوام کی رضامندی کے بغیر ناکامی سے دوچار ہوگا۔