بلوچستان کے ضلع قلات میں بڑے پیمانے پر فوج کشی شروع کردی ہے زمینی فوج کے علاوہ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق قلات شہر اور منگچر میں پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور، پولیس و دیگر سمیت سرکاری یافتہ مسلح جھتے (ڈیتھ اسکواڈ) کے کارندے بڑی تعداد میں فوج کشی میں حصہ لے رہے ہیں ۔
ہربوئی اور مہلبی کے درمیانی علاقے میں بھی فورسز کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔