بلوچستان ایک اور مسخ شدہ نعش برآمد تعداد 4 ہوگئی ، تربت ، گاڑی حادثے کاشکار ، 2 بچے ھلاک ،  6 افراد زخمی

بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ تمپ  سے ایک شخص کی نعش برآمد  ہوا ہے ،بتایا جارہاہے کہ  نعش تقریبا 3 ماہ پہلے کی ہے  جس کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے ہیں ۔
معلوم ہوتا ہے کہ اسکے  ہاتھ پاوں باندھ کر اسے ھلاک کیا گیا ہے ۔

بعد ازاں علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر  مقامی انتظامیہ نعش  کے باقیات قبضہ میں لیکر چیدگی قبرستان میں امانتا دفنا دیا ۔

آپ کو علم ہے ایک دن میں بلوچستان سے ملنے والا 4 مسخ شدہ نعش ہے اس سے پہلے لسبیلہ ،قلات توک،اور ڈھاڈر سے تین  نعشیں مل چلے ہیں ۔

جن میں سے ایک شخص کی نعش کی شناخت ہوپائی ہے جسے دو دن قبل سوراب سے ایک اور شخص کے ساتھ مسلح افراد نے اغوا کیا تھا ۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت  ایم ایٹ شاہراہ کلگ کے مقام پر ایک کار  گاڑی الٹ کر حادثے کاشکار ہوا جس میں  2بچے ھلاک  جبکہ خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ۔ جنہیں شہر کی یچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیاگیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گوادر نوعمر لڑکا فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ، گومازی ندی سے زخمی شخص برآمد

اتوار جون 23 , 2024
بلوچستان کے ضلع گوادر پاکستانی قابض ریاستی خفیہ اداروں نے رواں مہینے 13 جون 2024 کو فقیرکالونی میں 14 سالہ عبداللہ ولد محمد وارث نامی نوعمر بچے کو جبری اغواہ کرلیا ہے۔ لواحقین نے سیاسی سماجی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا سمیت ہر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ