نوشکی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف ، مختلف مقامات پرشاہراہ ٹریفک کیلئے بند

نوشکی نامہ نگار زمیندار ایکشن کمیٹی کے کال پر بجلی کی روازنہ 21 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے خلاف تین مختلف مقامات پر شال تفتان  شاہراہ صبح سے ٹریفک کے لیے بند چھ گھنٹے بجلی شیڈول بحال کرنے کا مطالبہ ۔

نوشکی زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی سی سی ممبر  خورشید جمالدینی کے سربراہی میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی کال پر دیہی فیڈرز میں روزانہ اکیس گھنٹے کے طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف پہیہ جام ہڑتال زمینداروں نے کیشنگی ۔بٹو اور مل کے مقامات  پر این چالیس کوئٹہ تفتان شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا ۔

زمیندار رہنماوں محمد اعظم ماندائی ۔ خورشید جمالدینی ۔مولانا عبدالصمد مینگل حاجی رسول بخش مینگل حاجی سلطان محمد جمالدینی حاجی نعیم جان بادینی ۔کے ڈی بادینی ۔ بالاچ خان جمالدینی ، ثناء الله جمالدینی ، حاجی ملک محمد عثمان جمالدینی، حاجی منظور احمد مینگل مولانا زکریا عادل فاروق بلوچ حاجی نور احمد مینگل و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان حکومت نے ایک ماہ کے اندر اندر زرعی ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر شفٹ کرنے کا معاہدہ کیا تھا اورجب تک زرعی ٹیوب ویلز سولر پر شفٹ نہیں ہوں گے تو روزانہ چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی مگر کیسکو حکام نے عید کے مقدس دنوں میں بجلی لوڈشیڈنگ میں غیر اعلانیہ طور پر اضافہ کرکے زمینداروں اور دیہی فیڈرز کے عام صارفین کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے ۔

انھوں نے کہاکہ زرعی فصلات پانی نہ ملنے کی وجہ سے اس قیامت خیز گرمی میں تباہ ہورہے ہیں جس سےزمینداروں کو کروڑوں کا نقصان ہوگا اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں گھروں میں پینے کے لیے پانی دستیاب نہیں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہیں زمیندار مجبور ہوکر سڑکوں پر نکلے ہیں پہیہ جام ہڑتال غیر معینہ مدت تک کے لیے ہیں جب تک چھ گھنٹے بجلی فراہمی کی شیڈول جاری نہیں ہوگی شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

سوراب دو افراد اغوا شال کراچی شاہراہ بند

جمعہ جون 21 , 2024
بلوچستان کے علاقہ سوراب سے رات گئے نامعلوم افراد نے نغاڑ ایریا سے عبدالقادر میروانی اور عبدالنبی میروانی نامی دو افراد کو اسلح کے زور پر اغوا کرلیا ۔ بعد ازاں سوراب کے رہائشیوں نے شال کراچی شاہراہ کو نغاڑ ایریا سے ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ