مشکے اور دکی میں پاکستانی فوج اور ان کے کارندوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے مشکے اور دکی میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے ایک اہلکار سمیت دو مقامی کارندوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہاہےکہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے مشکے میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہاہےکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مشکے کے علاقے نوکجو پُچڑ میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں دولت محمد حسنی اور مرید محمد حسنی کو ہلاک کردیا۔ سرمچاروں نے مذکورہ کارندوں کا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

مزید کہاہےکہ مذکورہ افراد میر دینو کی سربراہی میں مشکے و گردنواح میں قابض فوج کے ہمراہ گھروں پر چھاپوں، لوگوں کو جبری لاپتہ کرنے اور ان پر تشدد کرنے میں برائے راست ملوث تھے۔ مذکورہ سرکاری مسلح جھتہ غریب بلوچوں سے جبری مزدوری لینے اور عام لوگوں پر بلاوجہ تشدد کرنے میں ملوث ہے۔

ترجمان نے آخر میں کہاہے کہ ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے دکی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے جدید ہتھیاروں اور گرنیڈ لانچر سے گولے داغ کر دشمن فوج پر حملہ کیا جس میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ انہیں مزید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال پکنک پوائنٹ سے کسٹم اہلکار سمیت 10 افراد اغواء

جمعرات جون 20 , 2024
بلوچستان کے دارالحکومت شال کے نواحی علاقے میں پکنک پوائنٹ سے مسلح افراد نے 10 افراد کو اغوا کرلیا  ،مغویوں میں ایک کسٹم اہلکار سمیت پنجاب کے رہائشی افراد شامل ہیں۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے  کہ گذشتہ روز زرغون سے متصل شعبان کے علاقے میں مسلح افراد کی بڑی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ