بلوچستان کے دارالحکومت شال کے نواحی علاقے میں پکنک پوائنٹ سے مسلح افراد نے 10 افراد کو اغوا کرلیا ،مغویوں میں ایک کسٹم اہلکار سمیت پنجاب کے رہائشی افراد شامل ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز زرغون سے متصل شعبان کے علاقے میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پکنک پوائنٹ کو گھیر میں لیکر وہاں موجود لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیئے۔
عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے چودہ افراد کو حراست میں لیا تاہم بعد ازاں چار افراد کو چھوڑ دیا جبکہ دیگر 10 دس افراد کو نامعلوم جگہ لے گئے۔
اس بابت عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شناخت کے بعد پاکستانی فوج خفیہ ادارں سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے رہائشی افراد کو اکثر بلوچ آزادی پسند تنظیمیں ہی شناخت کے بعد اٹھاکر لے جاتے ہیں اور تفتیش کے بعد جرم ثابت ہونے نہ ہونے کی صورت میں اپنا فیصلہ سناتے دیتے ہیں ۔
آپ کا علم ہے گذشتہ سال شال زرغون سے مسلح افراد شناخت کے بعد پاکستانی فورسز سے تعلق رکھنے والے افراد کو اغوا کرلیاتھا ۔