
بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو مستونگ کے علاقے کانک میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر ہونے والی فدائی حملے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کو تنظیم کے فدائی یونٹ مجید بریگیڈکے فدائی اسامہ شاہوانی نے سرانجام دیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے 18 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔جبکہ حملے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے جس میں کیمپ مکمل تباہ ہوگئی ہے۔
ترجمان کے مطابق مستونگ میں بلوچ لبریشن آرمی کے فدائی دستے، مجید بریگیڈ کے فدائی حملے میں قابض پاکستانی فوج کا کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ 18 سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے۔ یہ فدائی حملہ بی ایل اے مجید بریگیڈ کے فدائی سنگت اسامہ شاہوانی عرف ودود نے انجام دیا، جس کے فوری بعد بی ایل اے کے خصوصی دستے، فتح اسکواڈ کے سرمچاروں نے پیش قدمی کرتے ہوئے کیمپ میں بچ جانے والے دشمن کے دیگر اہلکاروں کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔
انہوںنے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے فدائی دستے، مجید بریگیڈ نے مستونگ کے علاقے کانک میں کنڈاب (کنڈاؤ) کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو ایک مربوط اور شدید فدائی حملے میں نشانہ بنایا، جہاں بارود سے بھری گاڑی (وی بی آئی ای ڈی) کے ذریعے دشمن کے کیمپ پر حملہ کیا گیا۔ اس تباہ کن دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کا کیمپ اور اس کی حفاظتی چوکیاں مکمل طور پر منہدم ہوگئیں۔ دھماکے کے فوری بعد بی ایل اے فتح اسکواڈ کے سرمچار کیمپ کے اندر داخل ہوئے اور دشمن کے حواس باختہ اہلکاروں کو قریب سے نشانہ بنایا۔ فتح اسکواڈ کے سرمچاروں نے دھماکے میں زندہ بچ جانے والے اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ قریبی حفاظتی پوسٹ پر تعینات قابض فوج کے اہلکاروں پر بھی شدید حملہ کیا۔ اس پورے آپریشن میں قابض فوج کے 18 سے زائد اہلکار ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوئے۔ سرمچاروں نے کیمپ میں کلیئرنس کا عمل مکمل کرنے کے بعد بحفاظت اپنے محفوظ ٹھکانوں کی جانب نکلنے میں کامیابی حاصل کی۔
بیان میں کہا گیا کہ اس فدائی مشن کو بی ایل اے مجید بریگیڈ کے فدائی سنگت اسامہ شاہوانی عرف ودود ولد حاجی محمد عالم شاہوانی نے سرانجام دیا۔ فدائی سنگت اسامہ عرف ودود کا تعلق مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ سے تھا۔ آپ 2022 میں بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک ہوئے اور ایک سال تک بطور شہری گوریلا دشمن کے خلاف قومی آزادی کے لیئے برسرِ پیکار رہے، جس کے بعد 2024 میں آپ نے اپنی خدمات فدائی دستے مجید بریگیڈ کو پیش کیں۔ آپ قلات، ناگاہو اور شور پارود کے محاذوں پر تعینات رہے، جبکہ آپریشن ہیروف دوم میں نوشکی کے محاذ پر بھی دشمن کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود رہ کر تین دنوں تک مزاحمت کرتے رہے۔ شہید فدائی اسامہ شاہوانی نے بلوچ وطن کیلئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کرکے قومی مزاحمت اور قربانی کی ایک لازوال تاریخ رقم کی ہے، جن کا غیر متزلزل عزم اور ایثار آنے والی نسلوں کے لیئے مشعلِ راہ رہے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی قابض ریاست کی جانب سے بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار کو مزید منظم اور وسیع کرنے کے لیئے منعقد کیئے جانے والے نام نہاد "پاکستان معدنی سرمایہ کاری فورم 2026” (PMIF26) کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے، جہاں بلوچ سرزمین کے سونے، تانبے اور دیگر قیمتی معدنی وسائل کو عالمی منڈی میں نیلامی کے لیئے پیش کیا جارہا ہے۔ بلوچستان کی معدنیات کے یہ تمام منصوبے بلوچ قوم کی مرضی، اختیار اور حقِ ملکیت کو پامال کرنے کے اسی نوآبادیاتی سلسلے کا تسلسل ہیں، جن کا مقصد مقامی آبادی کو محکوم رکھ کر بیرونی طاقتوں کے معاشی و تزویراتی مفادات کی تکمیل کرنا ہے۔ بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کے تحت کسی بھی مقبوضہ خطے کے قدرتی وسائل پر مقامی قوم کی آزادانہ رضامندی کے بغیر کیئے جانے والے تمام سودے غیر قانونی اور کالعدم حیثیت رکھتے ہیں۔ ہم تمام بین الاقوامی کمپنیوں، مالیاتی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو واضح الفاظ میں متنبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان ایک مقبوضہ اور حالتِ جنگ سے دوچار سرزمین ہے، جہاں بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بجائے فوجی طاقت اور نوآبادیاتی تسلط مسلط ہے، لہٰذا تمام سرمایہ کار ان متنازع معاہدوں کا حصہ نہ بنیں اور بلوچ سرزمین پر کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری سے مکمل اجتناب کریں۔ جو بھی ادارہ یا سرمایہ کار قابض ریاست کا شریکِ کار بن کر بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں ملوث ہوگا، اسے بلوچ سرمچاروں کی براہِ راست مزاحمت اور شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کے جانی ومالی نقصانات کی تمام تر ذمہ داری خود ان کمپنیوں پر عائد ہوگی۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس فدائی حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ قابض افواج کے مکمل انخلاء اور آزاد و خودمختار بلوچستان کے قیام تک ہماری یہ قومی جنگ پوری قوت اور شدت کے ساتھ جاری رہے گی۔
