شال، خضدار، تربت اور قلات میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کوئٹہ، خضدار، تربت اور قلات میں پانچ مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور استحصالی پروجیکٹ کی رسد کو نشانہ بنایا اور تعلیمی اداروں کا دورہ کرکے نام نہاد پاکستانی جشن آزادی کے تقریب کو منسوخ کروایا۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر واقع ایک اسکول کا دورہ کیا، جہاں قابض پاکستانی فوج کی ایماء و دباؤ پر نام نہاد جشن آزادی کی ایک تقریب کی تیاریاں جاری تھی۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے اسکول میں موجود اساتذہ سمیت بچوں سے ملاقات کی، انہیں قابض ریاست کی جانب سے نام نہاد جشن آزادی کی تقاریب منعقد کرنے کے چالوں، دنیا کی آنکھوں میں بلوچستان کے جنگ زدہ حالات کے حوالے سے دھول جھونکنے کے متعلق گفتگو کرکے انہیں حالات و فرائض سے آگاہ کیا۔ مذکورہ اسکول کے اساتذہ نے سرمچاروں سے اتفاق کرتے ہوئے تقریب کو منسوخ کردیا۔

بی ایل اے سرمچاروں نے آج رات ۹ بجکر پندرہ منٹ کے قریب کوئٹہ کے علاقے سریاب مِل میں گرلز کالج میں قابض پاکستانی فوج کی سرپرستی میں نام نہاد جشن آزادی کی تقریب کی تیاریوں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب خضدار کے علاقے بازگیر میں قابض پاکستانی فوج کے دو پیدل اہلکاروں کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے کیمپ کے قریب گشت کررہے تھے دھماکے کے نتیجے میں دونوں اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاہے کہ گذشتہ شب ایک اور کاروائی میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت شہر میں ایئرپورٹ روڈ پر قائم قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ کو گرنیڈ لانچر کے ذریعے گولے داغ کر نشانہ بنایا جس میں دشمن فوج کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج قلات کے علاقے منگچر میں بدرنگ کے مقام پر سیندک کے استحصالی پروجیکٹ کیلئے سامان لے جانے والی ٹرالر گاڑی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے گاڑی کے تمام ٹائروں کو تباہ کردیا۔ کاروائی کے دوران ایک ڈرائیور زخمی ہوا۔

بلوچ لبریشن آرمی ان کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری لاپتہ افراد کے ایک ایک رات کا حساب بلوچ قوم لیکر رہے گا ، قومی طاقت کو زیادہ نقصان ذاتی اور قبائلی جھگڑوں نے دیا ہے ۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

منگل اگست 13 , 2024
شال ،نوشکی : ہمارے لاپتہ پیاروں کا فیصلہ بلوچ قوم خود کریں گے ، اُن کے ایک ایک رات کا نیند کا حساب آپ (بلوچ قوم) لیں گے ، قومی طاقت کو سب سے زیادہ نقصان ذاتی اور قبائلی لڑائیوں نے پہنچایا ہے ، ان خیالات کا اظہار بلوچ یکجہتی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ