خضدار میں جے یو آئی اور ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں کی فائرنگ 5 افراد زخمی

بلوچستان ضلع خضدار کے علاقے کوڑاسک میں زمین ہتھیانے کیلے جمعیت علماۓ اسلام ضلع آواران کے سابق ضلعی امیر حافظ محمد اشرف ولد مولوی محمد حسین سمالانی نے مشکے اور کوڑاسک کے ریاستی مسلح جتھے کے کارندوں کے ساتھ مل کر کودہ کے رہائشی بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق نال زون کے رہنما شہید رفیق سمالانی کے قریبی رشتہ دار علی اکبرولد محمد شکیل ولد جمیل غلام مصطفے ولد اللہ بخش اکبر ولدمیرخان علی ولدپیرجان نامی افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔

آپ کو علم ہے شہید رفیق سمالانی کو 10 اگست 2013 کو ریاستی ڈیتھ اسکوائڈ کے موٹرسائیکل سوار مسلح کارندوں نے اس وقت شہید کردیا تھا جب وہ شہولہ کودک کے مقام سے اپنی موٹرسائیکل پر نال شہر جارہے تھے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حافظ محمد اشرف سمالانی بزور طاقت معصوم لوگوں کے زمینوں پر بے جاہ قبضہ کرنے کے کوشش میں نہ صرف مذکورہ خاندان بلکہ دیگر معصوم لوگوں کے جدی پشتی زمینوں پر ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں سے مل کر آئے روز حملہ کرتے رہتے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال عید کے روز 4 بجے وی بی ایم کی جانب سے احتجاج کیاجائے گا اعلامیہ جاری

اتوار جون 16 , 2024
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ وی بی ایم پی کے جانب سے عید روز چار بجے شال پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، جبری گمشدگیوں، جعلی مقابلوں میں لاپتہ افراد کی قتل اور بلوچستان میں جاری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ