بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ گلی بلیدہ میں پاکستانی قابض فورسز نے چھاپہ مار کر دو بھائیوں شاہ جان اور صادق پسران ملانور اللہ سکنہ محلہ گلی بلیدہ کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق چھاپے کے دوران فورسز نے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے ۔
واقع کے بعد لواحقین سمیت اہل محلہ نے فورسز کے غیر قانونی چھاپہ اور دونوں بھائیوں کو اغوا کرنے کے خلاف فوجی کیمپ سامنے دھرنا دے دیا اور مطالبہ کیاکہ انکے پیاروں کو رہا کیا جائے۔
انھوں نے کہاکہ اگر ان پر الزام تھا تو مقامی پولیس کو یہ اختیار ہے کہ وہ وارنٹ دکھاکر انھیں حراست میں لے لیتے اور عدالت میں پیش کرکے مقدمہ چلاتے ،فوج یا نیم فوجی اداروں سمیت خفیہ اداروں کو حق نہیں ہے کہ وہ کسی شہری کو اغوا کریں ۔