سنجاوی میں بارشوں اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی، ایک شخص بہہ کر ھلاک

بلوچستان کے علاقہ سنجاوی اور گردونواح میں گزشتہ 2 روزسے جاری بارشوں اور ژالہ باری سے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، سنجاوی یونین کونسل پوئی شریف میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ایک شخص ھلاک ہوگیا، بہہ جانے والی گاڑی میں سوار افراد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کی تحت ریسکیو کرلیا۔

سیلابی ریلے سے سنجاوی، ہرنائی روڈ ٹریفک کیلئے تاحال بند ہے، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،  سنجاوی کے تمام چھوٹے بڑے ڈیمز سیلابی ریلے آنے سے بھرچکے ہیں، جبکہ انتظامیہ نے وچ وانی ڈیم کا وال کھول دیا ہے۔

سنجاوی یونین کونسل کاژہ کلی تاندوانی سنجاوی سٹی ایریا چوتیر نشپہ ژالہ باری سے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، ژالہ باری سے سیکڑوں مویشی ہلاک ہوگئے، دور دراز پہاڑی علاقے سے ابتدائی اطلاعات تک تمام رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں ۔

سنجاوی شیر کی دکانوں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے دکانداروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، سنجاوی ہرنائی روڈ سیلابی ریلے سے تاحال ٹریفک کیلئے بند ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

فوجی کیمپ آبادی سے دور منتقل کرنے کی یقین دہانی پر اہل علاقہ کا احتجاج موخر

اتوار جون 9 , 2024
بلوچستان ضلع کیچ تربت اہلیان تجابان نے گزشتہ روز سی پیک سے متصل تجابان میں سیکورٹی فورسز کی ہر شب آبادی پر اندھا دھند فائرنگ اور مقامی آبادی کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کیخلاف اور کیمپ کو آبادی سے دور منتقل کرنے کیلئے 10 جون بروز پیر کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ