بلوچستان ضلع جھل مگسی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ جھل مگسی کے گوٹھ کھدانی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوگیا مقتول کی شناخت غلام عباس مگسی کے نام سے ہواہے ۔ قتل کی وجہ ذاتی رنجش بتائی جارہی ہے۔

اس طرح قلعہ عبداللہ توت اڈہ کے قریب مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں عبدالناصر کاکوزئی نامی شخص ھلاک ہوگیا ،نعش ٹرامہ سینٹر میزئی اڈہ منتقل کردیاگیا ہے ۔
علاوہ ازیں کیچ کلاتک میں قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت محمود ولد مولابخش سکنہ ھسادیگ کے نام سے ہوا ہے ۔

دریں اثناء کیچ کے علاقہ بلیدہ گلِی عبدالرحمن بازارمیں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہوگئے جن میں 4خواتین اور دو مرد شامل ہیں ،خواتین میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔