بلیدہ، زامران اور مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے بلیدہ، زامران اور مستونگ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، جن میں دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بلیدہ کے علاقے گِلی میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے زامران میں جاپشان اور تنک کے درمیانی علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو گھات لگاکر نشانہ بنایا، سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

اس طرح سرمچاروں نے 2 جون 2024 کو مستونگ کے علاقے اسپلنجی، مَرو کنڈ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کے ایک چوکی میں موجود اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تاریخ گواہ ہے کہ مظلوم نے پاکستان سے زیادہ طاقتور ملکوں کو بھی شکست دے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ بشیر زیب بلوچ

جمعرات جون 6 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی۔ یہ ویڈیو بی ایل اے کی آفیشل میڈیا ‘ہکّل’ پر شائع کیا گیا۔ ویڈیو کے آغاز میں بی ایل اے سربراہ پہاڑی مقام پر واکی ٹاکی اور موبائل فون کیساتھ بیٹھے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ