قلات قبائلی گروہوں میں تصادم 2 افراد ھلاک ،شال فائرنگ سے ایک شخص قتل ،پولیس کی گاڑی الٹ گئی

بلوچستان ضلع قلات تحصیل  منگچر میں کلوئی اور لانگو قبائل کے درمیان جھڑپ کے دوران دو افراد ھلاک ہو گئے، خبر کے مطابق منگچر میں کلی گوہر خان ایریا میں لانگو اور کلوئی قبائل کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی ۔ جھڑپ کے دوران دو افراد ھلاک  ہوئے ہیں۔

واقع کے بعد مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر ہسپتا ل منتقل کردیا اور واقع کی تفتیش شروع کردی ۔

علاوہ ازیں شال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ، اطلاع کے مطابق شال نواں کلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

مکران، کوسٹل ہائی وے پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار، دو اہلکار زخمی
۔  تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈملیر ہوٹل کے قریب کوسٹل ہائی وے پولیس دلتوس چیک پوسٹ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے میں فضل اور نجیب نامی دو اہلکار زخمی ہوئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب جمعرات کو کوسٹل ہائی وے پولیس اہلکار کنڈملیر ہوٹل  راشن لینے کے لیئے جا رہے تھے ،جس دوران روڈ پر کتا آنے کے سبب گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ تاہم دونوں زخمیوں کو بذریعہ ریسکیو 1122 اوتھل روانہ کر دیا گیا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

سید ہاشمی لائبریری مسمار ہونے کا خطرہ، عمارت پر نشانات لگ گئے

جمعرات جون 6 , 2024
ملیر ملیر ایکسپریس وے یا نیشنل ہائی وے ؟ سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کی عمارت پر نشانات لگ گئے، لایبریری مسمار ہونے کا خطرہ، کراچی کے علمی ادبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، کس ادارے نے نشان لگائے ہیں کچھ نہیں معلوم، منتخب نمائندوں سے رابطہ کیا ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ