سید ہاشمی لائبریری مسمار ہونے کا خطرہ، عمارت پر نشانات لگ گئے

ملیر ملیر ایکسپریس وے یا نیشنل ہائی وے ؟ سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کی عمارت پر نشانات لگ گئے، لایبریری مسمار ہونے کا خطرہ، کراچی کے علمی ادبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، کس ادارے نے نشان لگائے ہیں کچھ نہیں معلوم، منتخب نمائندوں سے رابطہ کیا ہے وہ بھی لاعلم ہیں، کسی صورت لائبریری کو مسمار ہونے نہیں دینگے۔ اکبر ولی۔ لائبریری میں ہزاروں کتب و بلوچی ادب کا نایاب ذخیرہ موجود ہے، ملیر کے اہم علمی ادارے کو ایک سڑک کی خاطر مسمار کرنا افسوسناک عمل ہے، حفیظ بلوچ، ڈاکٹر رمضان بامری، عزیز سنگھور و دیگر کی صحافیوں سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، 39 کلومیٹر لمبی ہائی وے کی بھاری مشینری ملیر قائد آباد پُل تک پہنچ گئی ہے۔ جہاں ملیر ایکسپریس وے عملے کی جانب سے لگائے گئے نشانات کے مطابق غلام محمد بلوچ گوٹھ کے نصف حصے میں موجود مکان و دکان مسمار کئے جائینگے۔ مقامی ذرایع کے مطابق ملیر قائد آباد پُل کے توسیع کا کام بھی شروع ہونے والا ہے۔ رات گئے ملیر قائد آباد پُل کے اُس پار موجود ملیر کی سب سے بڑی پبلک لائبریری سید ہاشمی ریفرنس کتابجاہ کی عمارت پر نشانات لگائے گئے ہیں۔

نشانات کی تصاویر و وڈیو وائرل ہونے کے بعد کراچی کی علمی ادبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ نشان کس ادارے نے لگائے ہیں۔ سید ہاشمی ریفرنس لائبریری انتظامی کمیٹی کے صدر اکبر ولی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہم نے ملیر کے منتخب نمائندوں سے رابطہ کیا ہے لیکن کسی کو کچھ نہیں معلوم کہ لائبریری کس منصوبے کے زد میں آرہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچی زبان کے مشہور ماہر لسانیات، ناول نگار اور شاعر سید ظہور شاہ ہاشمی سے منسوب اس لائبریری کا سنگ بنیاد دسمبر 2003 میں لال بخش رند نے رکھا۔ لایبریری میں 14 ہزار سے زائد کتب موجود ہیں، ہم لائبریری کی جانب سے تاحال 40 سے زائد کتب شایع کر چکے ہیں۔ سیکڑوں نوجوان یہاں مطالعہ کرتے ہیں۔ اکبر ولی نے کہا ملیر کی عوام لائبریری کو مسمار ہونے نہیں دیگی۔

ادھر سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کے مسمار ہونے کے خدشات پر کراچی کے علمی ادبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل ایکٹوسٹ حفیظ بلوچ، ڈاکٹر پروفیسر رمضان بامری، کالم نگار عزیز سنگھور، واحد کامریڈ، عظیم دہکان، عمران ایڈوکیٹ، صحافی بشیر بلوچ، ریاض بلوچ و دیگر نے کہا سندھ حکومت کی جانب سے ملیر میں کوئی لائبریری قائم نہیں کی گئی، سید ہاشمی ریفرنس لائبریری عوام کے چندوں سے قائم کی گئی ہے اس کو ایک سڑک کی خاطر مسمار کرنا افسوسناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ لایبریری میں بلوچی ادب کا نایاب ذخیرہ موجود ہے، حکومت و انتظامی اداروں کو اس کا کوئی احساس نہیں ہے۔ کسی بھی منصوبے کے تحت لایبریری کو مسمار کرنا قابل مذمت عمل ہے۔ حکومت علمی ادارے تعمیر کرنے کے بجائے بنے بنائے اداروں کو مسمار کرکے ملیر کی عوام کو جھالت میں رکھنا چاہتی ہے، ایسی سازش کے خلاف عوام مزاحمت کریگی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلیدہ، زامران اور مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

جمعرات جون 6 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے بلیدہ، زامران اور مستونگ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، جن میں دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ