مشکے پاکستانی فورسز ہاتھوں خاتون جبری لاپتہ

ضلع آواران کے تحصیل مشکے کے علاقہ میانی کلات کے رہائشی خاتون ناز بی بی زوجہ زمان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوگئیں ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کو اس وقت فورسز نے جبری لاپتہ کردیا جب وہ اپنے شوہر جوکہ قریبی پہاڑوں میں اپنے بھیڑ بکریاں چرانے کی خاطر خیمہ زن تھے راشن لیجا رہی تھیں ۔

آپ کو علم ہے دوسرے خانہ بدوشوں کی طرح بلوچستان میں بھی مال مویشی پالنے والے خانہ بدوش گھر سے دور جہاں گھاس بھوس وافر مقدار میں ہوں وہاں ریوڑ چرانے لیجاکر جب تک سبزہ اور پانی موجود ہے وہاں خیمہ زن ہوجاتے ہیں اور یہ سلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے ،اگر علاقہ میں قحط سالی ہو تو وہ ایک علاقہ حتی کہ ضلع سے دوسری ضلع بھی ہجرت کرنے میں دیر نہیں لگاتے اور مال مویشی وہاں لیجاتے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بی این ایم کا جرمنی میں پاکستان کے جوہری تجربات کے خلاف احتجاج: بلوچستان مہلک بیماریوں اور ماحولیاتی تباہی کا شکار ہے

منگل مئی 28 , 2024
گوٹنگن، جرمنی – بلوچ نیشنل موومنٹ نے بلوچستان میں پاکستان کے ایٹمی تجربات کے خلاف جرمنی کے شہر گوٹنگن میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ دن، بلوچستان میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے، 1998 میں بلوچستان کے علاقے چاغی میں ہونے والے تباہ کن ایٹمی دھماکوں کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ