شال لاپتہ عبد الحکیم لانگو کی بازیابی کی بجائے حکومت ورثاء کو تسلیاں دے رہی ہے، پریس کانفرنس

شال  سندھ سے اغواء ہو نے والے عبد الحکیم لانگو کو بازیاب کروانے کی بجائے حکومت ورثاء کو تسلیاں دے رہی ہے ، اگر حکومت بلو چستان اور سندھ حکومت نے مغوی عبد الحکیم لانگو کو ایک ہفتے کے اندر بازیاب نہیں کروایا تو قومی شاہراہوں پر بلاک کر نے پر مجبور ہوں گے ۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو حاجی یعقوب لانگو، عبد الرزاق لانگواور حاجی مولا بخش کے ہمراہ شال پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ 24روز قبل سند ھ خان پور سے عبد الحکیم لانگو کو اغواء کیا گیا جس پر علا قے کے لوگوں نے پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا تاہم کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آسکے بلکہ اب خان پور کے تمام بلوچ قبائل میں بے چینی پائی جا نے لگی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت مغوی کو بازیاب کروانے کی بجائے ورثاء کو صرف اور صرف تسلیاں دے رہی ہے اگر حکومت بلو چستان اور سند ھ حکومت نے مغوی کو بازیاب کروانے کے لئے ایک ہفتے کے اندر سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے تو مجبوراً قومی شاہراہوں کو بلاک کر دیں گے ۔

انہوں نے حکومت بلو چستان اور سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ مغوی عبد الحکیم کو فوری طورپر بازیاب کروایاجائے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

دریجی کی پہاڑی علاقہ کی قبضہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، پریس کانفرنس

اتوار جون 23 , 2024
خضدار : دریجی میں سرداربھوتانی اور باریجہ قبیلہ کے پہاڑی پر ناجائز قبضہ جما بیٹھا ہے ، عدالت نے باریجہ قبیلہ کے حق میں فیصلہ دیا ہے اس کے باوجود ثالثین کی موجودگی میں ہم کسی بھی جگہ مخالفین سے بیٹھنے کو تیار ہیں، مگر انکی بزور طاقت قبضے کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ