بلوچستان ضلع نوشکی کے علاقے زرین نگل کے مقام پر قائم فورسز کے چیک پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ گزشتہ روز کیا گیا جس میں فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
لیکن مقامی انتظامیہ نے نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیے ہیں ۔حسب معمول حملے کو چھپایا گیا ہے تاکہ فورسز اہلکار ڈر کا شکار بن کرپوسٹ چھوڑ کر بھاگ نہ جائیں ۔
آخری اطلاع تک چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہداری تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔