کیچ اور سبی پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہداری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچستان بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کولواہ اور سبی میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، جن میں دو دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انھوں نے کہاہے کہ گذشتہ شب کولواہ کے علاقے رودکان میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے کیمپ کے اندر ایک گاڑی کے پاس جمع تھے، سرمچاروں نے دشمن فوج پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں کم از کم دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید دو زخمی ہوگئے جبکہ دشمن کو مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج صبح سبی کے علاقے کرمووڈھ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہاہے کہ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے کرمووڈھ ہی کے علاقے میں پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو ایک حملے میں نشانہ بنایا جس میں دشمن کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تمپ فوجی چوکی ، مستونگ معدنیات لیجانے والے ٹرکوں پر حملے کردیئے ۔بی ایل ایف

ہفتہ مئی 25 , 2024
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے کڈکوچہ میں معدنیات لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایاہے۔ ترجمان نے کہاہے کہ آج 24 مئی کو دن کے چار بجے سرمچاروں نے کڈکوچہ کے درمیان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ