شال پریس کلب کے دروازے پر عسکری حکام نے تالے لگا دیئے تاکہ پریس کانفرنس نہ کرسکیں۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

شال بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیاہے کہ صحافیوں، طلباء اور پینلسٹ سمیت شرکاء کو جمعہ کے روز ’گوادر پر باڑ لگانے‘ پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کانفرنس میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ حکام نے تقریب شروع ہونے سے قبل پریس کلب کے گیٹ کو تالا لگا دیا اور اس کا تقدس پامال کیا۔ ہم نے پریس کلب انتظامیہ کے ساتھ مسئلہ اٹھایا لیکن بتایا گیا کہ پریس کلب کے عہدیداروں کا سول انتظامیہ اور حکام پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ شال کے اسسٹنٹ کمشنر طاقتور ایجنسیوں کی جانب سے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

پریس کلب میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام "گوادر: میگا پروجیکٹس سے میگا جیل تک” کے کانفرنس میں شرکاء کو روکنے کیلئے عسکری حکام نے پریس کلب کے دروازے پر تالے لگا دیئے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ: ضعیف العمر چچا شکاری فوج ہاتھوں حراست بعد لاپتہ

ہفتہ مئی 18 , 2024
بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج نے ضعیف العمر شخص شکاری چچا عبدالرحیم نامی بزرگ شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔ ذرائع کے کا کہنا ہے چچا شکاری کو تمپ کے پہاڑی علاقے جمیگ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ سیاسی سماجی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ