گوادر میں باڑ لگانا گوادر کو بلوچستان سے الگ کرنے کی سازش ہے۔بی ایس او پجار


شال بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی وائس چیئرمین ڈاکٹر طارق بلوچ ، جوائنٹ سیکرٹری نعیم بلوچ، مرکزی کمیٹی کے ممبر آغا حامد شاہ بلوچ ، جامعہ بلوچستان کے یونٹ سیکرٹری اکرم بلوچ ، سینئر رہنما شاکر بلوچ و دیگر نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں باڑ لگانا گوادر کو بلوچستان سے الگ کرنے کی سازش ہے جو ایک نا قابل برداشت عمل ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں اور جبر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کے پر امن جدوجہد کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی سمیت بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں کے تباہی کے ذمہ دار یہی بندوق والے ہیں، جنہوں نے انہیں فوج چھاؤنیوں میں تبدیل کیا ہے ہر گزرتے روز کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی مداخلت تعلیمی اداروں میں بڑھ رہی ہے یونیورسٹی میں کتاب کے اسٹال لگانے اور پڑھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ایسے پالسیوں سے ریاستی بدنیتی کا پتہ چلتا ہے طلباء ایسے حرکتوں سے مزید منظم ہورہے ہیں اور اپنے قومی ذمہ داریاں سمجھ کر حکمت عملی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ بلوچستان کے تمام یونیورسٹیز اور تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں یونیورسٹی اف بلوچستان اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے دوسرے طرف ادارے میں کرپشن عروج پے ہیں ادارے کے اہم عہدہ رجسٹرار شپ پے سکینڈل میں ملوث شخص براجمان ہے اسی طرح چاکر خان یونیورسٹی میں بھی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے ڈیرہ مراد جمالی یونیورسٹی کیمپس میں اقربا پروری عروج پے ہیں کیمپس ڈائریکٹر اپنی من مانی کر کے ادارے کو مزید تنزلی کا شکار بنا رہا ہے جس کا فلفور تبادلہ کیا جائے. 

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

افغانستان: بارش و طوفان، 300 افراد ھلاک ،2 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا

اتوار مئی 12 , 2024
افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے لگ بھگ 300 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ وزارت کے ترجمان عبدالمتین کنی نے خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ بغلان میں شدید بارشوں کے بعد پانچ سے زائد اضلاع میں سیلاب آیا جس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ