افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے لگ بھگ 300 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
وزارت کے ترجمان عبدالمتین کنی نے خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ بغلان میں شدید بارشوں کے بعد پانچ سے زائد اضلاع میں سیلاب آیا جس سے کچھ خاندان پھنس گئے ہیں جنہیں فوری مدد کی ضرورت تھی۔
انہوں نے مزید کہاہے کہ جمعہ کی رات دو شدید طوفانوں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا ہےکہ وزارتِ داخلہ نے علاقے میں ٹیمیں اور ہیلی کاپٹر بھیجے ہیں لیکن ہیلی کاپٹروں میں رات کا منظر دکھانے والی لائٹس کی کمی کی وجہ سے کارروائی کامیاب نہیں ہو سکتی۔
افغان حکومت کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوششیں کررہے ہیں۔
دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کا بتانا ہے کہ سیلاب سے دو ہزارسے زائد گھروں ، مساجد کو نقصان پہنچا ہے ۔