ٹرانسپورٹروں کا احتجاج، لکپاس ، سبی اور کچلاک کے مقام پر مرکزی شاہرائیں غیر معینہ مدت کیلے بند

شال آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز الائنس نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی بناءپر بلوچستان کے سب سے اہم نیشنل ہائی ویز، شال تفتان ،شال کراچی ،شال گوادر کولکپاس کےمقام پر غیرمعینہ مدت کے لۓ دیگرنیشنل ہائی ویز سمیت احتجاجابند کردیا۔

اس طرح کوچ مالکان نے شال تا اندورن سندھ جانے والی شاہراہ سبی کے مقام پر بلاک کردی جبکہ بلوچستان سے پنجاب جانے والی سڑک کو کچلاک کے مقام پر ہرقسم کی آمد و رفت کیلئے بلاک کردیا۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔

آپ کو علم ہے ٹرانسپورٹرز الائنس کے19اپریل سےجاری احتجاج کے باعث گزشتہ کئی روزسے جاری ہے ، لکپاس کے مقام پر قائم ٹرانسپورٹرز کی احتجاجی کیمپ اور 2 مئی کووزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں عوامی نمائندوں پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی کا بلوچستان ٹرانسپورٹرز الائنس کے سربراہان کے ساتھ ملاقات مزاکرات بے نتیجہ ثابت ہوۓ تھے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ٹرانسپورٹرز نمائندوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے والےعوامی نمائندوں کاٹرانسپورٹرز
کومطالبات سےمتعلق نوٹیفکیشن جاری نہ کرواۓ جانےپر ٹرانسپورٹرز نے افسوس کا اظہار کیا۔

ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ پندرہ روز سےجاری ٹرانسپورٹ الائنس کی جانب سے پر امن ہڑتال کےبعدتمام نیشل ہائی ویز بلاک کرنے کا یہ تیسرے فیز کاپہیہ جام غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔

ٹرانسپورٹرزکا مطالبہ ہے کہ آل بلوچستان کے نیشنل ہائی ویز تفتان تربت کراچی جیکب آباد شاہراؤں پرسےجگہ جگہ قائم تمام اینٹی سمنگلنگ چیک پوسٹوں کو بارڈرز زیرو پوائنٹس پرمنتقل کیاجاۓ،

اور امن امان قائم کرنےسےمتعلق بجاۓجگہ جگہ جوائنٹ چیک پوسٹوں کےنیشنل ہائی ویز پر جوئنٹ پٹرولنگ موبائل گشت بڑھایااورچلایاجاۓ ۔

ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ کسٹم ایکٹ کسٹمرز کےعلاوہ دیگر لا اینڈ فورسز سےواپس لیاجاۓ تاکہ وہ اپنے امن قائم کرنے کیلۓدل جمی سے کام کرسکے یعنی ہر ادارہ اپنا کام خودکرسکے،مطالبات پر عملدرآمد تک روٹس بلاک رہنگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ: دو نوجوان جبری لاپتہ ، ایک بازیاب ہوگیا

جمعہ مئی 3 , 2024
ضلع کیچ سے دو افراد جبری لاپتہ جبکہ ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل زامران کے علاقے نوانو کے رہائشی شہزاد عبید اور داؤد عبدالوھاب گزشتہ روز صبح کے وقت قریبی باغات کو پانی دینے گئے تھے جو لاپتہ ہوگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شبہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ