شال ۲مئی بروز جمعرات بمقام لہڑی گیٹ بنامء “ شہید فدا احمد بلوچ “ ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ بی ایس او

شال : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او (شال زون ) کی جانب سے ۲مئی بروز جمعرات بمقام لہڑی گیٹ بنامء “ شہید فدا احمد بلوچ “ ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ،جس کے مہمان خاص سابق چئیرمین چنگیز بلوچ، سعید لہڑی سمیت دیگر عوامی رہنما تھے جس کی صدارت مرکزی چئیرمین جیئند بلوچ نے کی۔

ریفرنس کا آغاز راجی سوت، شہدا بلوچستان سمیت دیگر انقلابی رہنماوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا جس کو آگے بڑھاتے ہوئے شہید فدا احمد بلوچ کی زندگی، نظریات اور ان کی شہادت پیش نظر رہے۔

کامریڈز نے پروگرام کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ شہید فدا احمد بلوچ تربت کے علاقے کوشک میں جنم پاتے ہیں بچپن سے ہی سماجی حالات قائل کردہ ضرورتوں کی وجہ سے سیاست میں اپنا قدم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے رکھا اور آگے بڑھتے ہوئے ۱۹۷۸ میں سیکریٹری جنرل کے عہدہ پہ فائز ہوئے۔

ساتھیوں نے مزید کہا کہ ۲ مئی کو بلوچ و بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ایک ایسے لیڈر کو یاد کرنا باعث فخر ہے جنہوں مختصر عرصے میں بلوچ سمیت خطہ کی دیگر طاقتوں کو متاثر کیا ہماوقت ان کے نظریات کو اون نہ کرنا بلکہ کچلنا بلوچ سیاسی گروہوں کی کم عقلی ہے۔

شہید وطن نے اپنی طلبا سیاست ( بی ایس او) میں ہی ایک ماس پارٹی کا کردار بھی ادا کیا جب نیپ کو کالعدم کردار دیا جا چکا تھا یا پابند سلاسل کیا گیا تھا اسی کے ساتھ ساتھ شیہید وطن نے نہ صرف بلوچ بلکہ دیگر محکوم و مظلوم اقوام کے لئے آواز اٹھائی۔

مرکزی چئیرمین نے آخری میں کہا کہ “ آج شہید وطن کے نظریے کو کسی پروگرام میں ڈسکس نہیں کیا جارہا ان کا مقصد آج فقط نظریات کو کچلنا ہے جس کے لئے ریاستی اداروں کے ہھتکنڈے بھی شہید وطن کے نام سے تعزیعتی رنفرنسز کر رہے ہیں

”پروگرام کا اختتام شہید وطن سمیت دیگر انقلابیوں کی یاد میں اشعار سے کیا گیا اور شہیدوں کو سرخ سلام پیش کیا گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ہمارے لاپتہ بچوں کو 10دن کے اندر منظر عام پر نہ لایا گیا تو تربت تک لانگ مارچ کریں گے۔ پریس کانفرنس

اتوار مئی 5 , 2024
تربت۔ گلی بلیدہ کے رہائشی عارف غلام جبری لاپتہ مسلم عارف کے والد لاپتہ نصرم پیر بخش، پزیر غنی اور فتح میار کے لواحقین نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما مولانا صبغت اللہ شاہ جی کے ہمراہ تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم عارف کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ